the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بالی ووڈ اداکارہ عائشہ تاکیہ نے کچھ عرصے قبل ہونٹوں کی سرجری کرا کر اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی تھی لیکن اب ان کے حیران کر دینے والے میک اپ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں دبنگ سلمان خان کی ہٹ فلم وانٹڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائشہ تاکیہ نے کچھ عرصے قبل ہی ہونٹوں کی سرجری کرا کر سب کو حیران کیا ہی تھا جہاں ان کی سرجری کے بعد پوری شخصیت ہی بدل گئی تھی لیکن اب ان کے مداح ان کی وائرل ہونے والی تصاویر پر بڑی



حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اداکارہ کی ایک لاؤنچنگ تقریب میں شرکت کی وائرل ہونے والی تصویروں میں ان کے میک اپ پر مداحوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔ ایک مداح نے ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا شوہر ایک مالدار شخص ہو اور آپ کو پیسے خرچ کرنے کا معلوم نہ ہو کہ پیسے کیسے خرچ کیے جاتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے فلم شادی نمبر ون، ٹارزن، دل مانگے مور اور وانٹڈ جیسی فلموں میں اداکاری کر کے شہرت حاصل کی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.